Skip to main content

Posts

Showing posts from February, 2001

مرے شہر میں ہے اک پیرمغا‌‌‌‍‌ں

مرے شہر میں ہے اک پیرمغا‌‌‌‍‌ں ہےاس سے بڑا انسان کہاں شوکِن بڑا ہے شہرت کا عورت، دولت، حکمت کا وہ رسیا سرخ گلابوں کا وہ نسخہ چور کتابوں کا وہ شیدا ریڈیو ٹی وی کا بے دام غلام ہے بیوی کا کئی منصور اور حضرت شاہ اسکی جیب کے سکے ہیں جب چاہے خرچ کرنے ان کو جب چاہے کہہ دے کھوٹے ہیں آیات کا وہ سوداگر بھی تعویز گنڈہے کا ماہر بھی جنات بھگانے والا بھی طلاق دلانے والا بھی نکاح پڑھانے والا بھی اور مال بنانے والا بھی چند پونڈ کی خاطر حاضر ہے وہ آج سنا ہے شاعر ہے کامران شاہ