Skip to main content

Posts

Showing posts with the label بیوی پاکستان گئی ھے

بیوی پاکستان گئی ھے

بیوی پاکستان گئی ہے گھر کے کاموں سے گھبرا کر اپنے جاب سے عاجز آ کر چھ ہفتے کی چھٹی پا کر کر کے گھر سنسان گئی ہے بیوی پاکستان گئی ہے سونے کے سیٹ بنوائے گی شان مصالحے بھی لائے گی سوٹ بہت سے سلوائے گی سلک کے لیکر تھان گئی ہے بیوی پاکستان گئی ہے عیش کروں گی اماں کے گھر کام کریں گے نوکر چاکر کار میں لے جائےگا شوفر لے کے یہ ارمان گئی ہے بیوی پاکستان گئی ہے بنوں عاقل میں چاچا ہے چھانگا مانگا میں تایا ہے سب ہی سے مل کر آنا ہے بنا کے سارے پلان گئی ہے بیوی پاکستان گئی ہے بولی رہنا اچھے شوہر دفتر سے سیدھے آنا گھر جاتے جاتے ہاتھ میں دے کر تسبیح اور قرآن گئی ہے بیوی پاکستان گئی ہے طرح طرح کے کھانے پکا کر بھر ڈالا ہے سارا فریزر تاکہ میں نہ کھاؤن باہر کر کے اطمینان گئی ہے بیوی پاکستان گئی ہے اک دن فون کیا اس کے گھر بولے اس کے نانا اصغر وہ تو لے کر سارا ٹبر آج صبح ملتان گئی ہے بیوی پاکستان گئی ہے دھوپ اور گرمی سے آ کر تنگ میلا ہوا جب چہرے کا رنگ اپنی ایک سہیلی کے سنگ وہاں سے وہ کاغان گئی ہے بیوی پاکستان گئی ہے آتی ہے ای میل برابر ایک ہی رٹ ہوتی ہے اکثر بھیجو ڈالر بھیجو ڈالر پھنس مشکل میں جان گ...